Two test Covid-19 positive in Mumbai
پونے اور ممبئی میں کورونا وائرس کے 10 مریض،احتیاطی تدابیر کی ہدایت،
ممبئی 11مارچ(یواین آئی)
ممبئی میں پونے کے بعد کورونا وائرس کے دو اور معاملات سامنے آنے پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،اس طرح مہاراشٹر میں سات افراد میں مثبت اثرات پائے گئے ہیں۔اس کی اطلاع حکام نے دی ہے۔ اس طرح ریاست میں 10 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔
اس کی اطلاع وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے دی ہے کہ پونے میں آٹھ اور ممبئی میں دو مریض زیر علاج ہیں اور الرٹ کردیا گیا ہے۔
ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے کہاکہ مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو آئندہ سنیچر کو ختم۔کر دیا جائے گااور کل اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اس درمیان سابق وزیر اور کانگریس لیڈر عارف نسیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لوکل ٹرین،اسٹیشنوں ،مالز اور ایسے مقامات پر توجہ دے جہاں بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں ۔
انہوں نے شہروں کے اسپتالوں میں خصوصی وارڈ اور اضلاع میں طبی مراکز بنانے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
واضح رہے کہ۔پونے کے مریض 40دیگر افراد کے ہمراہ دوبئی سے واپس لوٹے ہیں۔
ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت اثرات پائے جانے مریضوں کو کستوربا گاندھی اسپتال میں بنائے خصوصی وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ان۔کی طبی جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں خصوصی اور الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 968 مسافروں کی طبی جانچ مہاراشٹر کے تین ممبئی،پونے اور ناگپور کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی جاچکی ہے،جبکہ مرکز کی نئی ہدایات کے مدنظر ایران،جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور مہاراشٹر میں29 فروری سے ان متاثرہ ممالک کے 635 افراد داخل۔ہوئے ہیں۔ جنوری 18 سے اب تک 349 کو شک۔کی بنا پر جانبی کی گئی اور 312 میں منفی اثرات پائے گئے ہیں۔انہیں 14 روز نگرانی میں رکھ کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پونے میں 18 اور ممبئی کے اسپتالوں میں15 مشتبہافراد زیر علاج ہیں۔