بھدوہی 28 جون (یواین آئی) اترپردیش میں بھدوہی کے اورائی علاقے میں پولیس مشتبہ حالات میں مرنے والوں بچوں کی لاشیں قبر سے نکالے گی ۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ كھمريا نگر کے ملو انصاری کے تین سالہ بیٹے حسن اور سات سالہ بیٹی کی مشتبہ حالات میں صندوق میں بند ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ گھر میں موجود کپڑا رکھنے والے بڑے صندوق میں دو بچوں کی موت سے طرح طرح کی بحث ہونے لگی تھیں۔اس بیچ گھروالوں نے پولیس کو اطلاع کئے بغیر دونوں بچوں کی آخری رسومات ادا کردی تھی ۔اورئی پولیس کو جب واقعہ کا پتہ چلا تو انہوں نے قبر کھود کر لاشوں کو نکالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔گھروالوں کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی ماں ذہنی خلل کی شکار ہے اور اسی نے بچوں کو صندوق میں بند کردیا تھا جہاں دم گھٹنے سے بچوں کی موت ہوگئی ۔