پولوشن سے پاک دیوالی منانے کی تھانے میونسپل کمشنر کی شہریوں س ے اپیل

پولوشن سے پاک دیوالی منانے کی تھانے میونسپل کمشنر کی شہریوں سے اپیل
تھانے (آفتاب شیخ)
نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کے تحت تھانے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں اس سال صرف ماحول دوست (گرین) پٹاخے جلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تھانے میونسپل کمشنر سَورَبھ راؤ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر دیوالی کا تہوار منائیں۔ انہوں نے تمام شہریوں کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست بھی کی۔
میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تہوار کے دوران شام 6 سے 8 بجے اور رات 8 سے 10 بجے کے درمیان ماحول دوست پٹاخے جلانے کی اجازت ہوگی۔ کمشنر راؤ نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنے بلکہ جانوروں، پرندوں، اور درختوں کو بھی پٹاخوں کے منفی اثرات سے بچانے کی کوشش کریں۔ اس حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن حدود میں آگاہی بینر بھی نصب کیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر پولوشن کنٹرول بورڈ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ماحول دوست پٹاخے جلانے میں احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ پٹاخے جلاتے وقت سنتھیٹک کپڑوں کے بجائے کاٹن کپڑے پہنیں، کھلی جگہوں پر پٹاخے جلائیں، اور حفاظت کے طور پر پانی اور ریت کا ذخیرہ پاس رکھیں۔ بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور بزرگ شہریوں اور مریضوں کو تکلیف سے بچائیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ماحولیات محکمہ نے بھی شہریوں سے ذمہ داری سے پٹاخے جلانے کی اپیل کی ہے۔
کمشنر راؤ نے دیوالی کی چھٹیوں کے دوران روزانہ کی صفائی، عوامی بیت الخلاء کی صفائی اور پانی کی فراہمی جیسی سہولتوں میں رکاوٹ نہ آنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ انہوں نے حالیہ جائزہ میٹنگ میں تاکید کی کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور وہ تہوار خوشی اور امن کے ساتھ مناسکیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading