پسند کے لڑکے سے شادی کروانے سے والدین کاانکار ‘لڑکی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد۔ 8مارچ (یو این آئی)پسند کے لڑکے سے شادی کروانے سے والدین کے انکار پر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد شہر کے میاں پور علاقہ کے آر بی آر کامپلکس میں پیش آیا۔اس لڑکی کی شناخت فزیوتھراپسٹ تمنئے کے طورپر کی گئی ہے۔

وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔اس نے والدین کی عدم رضامندی پر مایوسی کے عالم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس لڑکی کا تعلق ضلع ورنگل سے تھا اور وہ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں فزیوتھراپسٹ کے طورپر کام کرتی تھی جہاں اس کی محبت اپنے ساتھی سے ہوگئی۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کے والدین نے اس شادی سے انکار کردیا۔