پریاگ راج:07ستمبر(یواین آئی) گجرات کے احمدآباد جیل میں قید سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کا پریاگ راج کے سول لائنس میں نواب یوسف روڈ پر غیر قانونی بھون کو پیر کو جی سے بی سے زمیں دوز کردیا گیا۔آفیشیل ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھاری پولیس ٹیم کے ساتھ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے افسران پوری ٹیم کے ساتھ سوال لائنس علاقے کے نواب یوسف علی روڈ پر پہنچے اور مافیا ڈان عتیق احمد کے غیر قانونی مکان کو منہدم کریدا۔بلڈوزر سے مکان انہدامی کی کاروائی ضلع اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ پی ڈے اے نے مشترکہ طور سے کیا
۔سول لائنس کا سرکل ریٹ بھی کافی زیادہ ہونے کہ وجہ سے بازار میں اس کی مالیت کئی کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔اس مکان کو تقریبا چار مہینے پہلے ہی سیل کردیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریبا 600مربع گز رقبے میں بنے اس مکان میں پہلے ای۔ٹون کا ورکشاپ تھا۔ نزول زمین پر بنے اس ورکشاپ کی تعمیر تقریبا 10سال پہلے کا بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ مکان کئی منزلہ نہیں ہے۔ لیکن اس کا رقبہ کافی بڑا ہے۔ ملکیت کو ضلع انتظامیہ،نگر نگم اور اتھارٹی اپنے قبضے میں لے لیں گے۔