پربھاگ نمبر13(D)کے ضمنی انتخابات کیلئے 6فروری کورائے دہی‘انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

ناندیڑ:4فروری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 13(D) چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی انتخابات کیلئے 6فروری کو رائے دہی عمل میں آرہی ہے جس کےلئے رائے دہی مراکز پر انتخابی ملازمین کاتقرر کیاگیاہے اور 24مراکز پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کااستعمال کریں گے اور ہر رائے دہی مرکز پر 750تا990کے درمیان ووٹرس ہیں

۔رائے دہی مراکز پر 24رائے دہی مراکز ذمہ داران اور 72 رائے دہی افسران کاتقرر کیاگیا ہے ۔5فروری کورائے دہی مراکز پر ملازمین اپنے سازوسامان کے ساتھ روانہ ہوں گے ۔ 6 فروری کوصبح ساڑھے سات تا شام ساڑھے پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی اورحسب ضرورت پولس کا بندوبست رکھاگیا ہے ۔ اس چناومیں 6امیدوارمیدان میں ہے جبکہ رائے شماری 7فروری کوصبح دس بجے اسٹیڈیم کے احاطہ میں ہوگی اس انتخابی عمل کیلئے ریٹرئنگ آفیسر کے طور پر سب ڈویژنل آفیسر جناب لطیف پٹھان و معاون ریٹرئنگ آفیسر ڈاکٹر ارون جہاڈ‘تحصیلدار و غلام صادق ‘اسسٹنٹ کمشنر‘ کارپوریشن خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اسکے علاوہ کارپوریشن کے دیگر افسران و ملازمین بھی انتخابی عمل میں کام کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading