ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ٹویٹ میں ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ٹویٹ میں ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے دو دن پہلے ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں واضح کیا کہ ویکیسن لگوانے سے کرونا وائرس نہیں ہوتا ہے اور خدشہ ہے کہ وزیر اعظم کو ویکسین لگوانے سے قبل ہی وائرس لگا ہو۔
پاکستان میں کرونا وبا کی تیسری لہر میں اضافہ ہو رہا ہے اور وبا سے نمٹنے کے نمٹنے کے محکمہ این سی او سی نے تشویش ظاہر کی تھی کہ عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔