پاکستان کا افغانستان میں مزید ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ، ’پاکستان اچھا کام کر رہا ہے‘، ٹرمپ

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ اب تک افغانستان میں ’29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے‘۔ ادھر افغان طالبان نے جمعے کی شب دوبارہ سرحد پار ’جوابی کارروائیاں‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکہ مداخلت کر سکتا ہے لیکن ’میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔‘

  1. پاکستان میں کالعدم قرار دیے جانے والے شدت پسند گروہوں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور اتحاد المجاہدین نے پاکستان میں حملوں میں تیزی لانے کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پر ان شدت پسند گروہوں سے منسوب پیغامات گردش کر رہے ہیں جن میں وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہیں اور اپنے جنگجوؤں کو ہدایت دیتے ہیں کہ پاکستان میں حملے تیز کیے جائیں۔اپنے بیانات میں ان گروہوں نے افغانستان کے ساتھ ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔پاکستان اور افغانستان نے تاحال ان بیانات پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading