پاکستان: غریبوں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایندھن کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومتی منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کی تصدیق وزیر پیٹرولیم نے بھی کر دی ہے۔ پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی وزارت کو ریلیف پیکیج کا مسودہ تیار کرنے کے لیے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اس نئی اسکیم کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ملک کے دولت مند صارفین سے ایندھن کی زیادہ قیمت وصول کی جائے گی اور اس رقم کو غریبوں کے لیے قیمتیں کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان کا غریب طبقہ مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور گزشتہ 50 برسوں کے دوران رواں برس فروری میں افراط زر کی بلند ترین شرح ریکارڈ کی گئی تھی۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا، ”یہ سبسڈی نہیں ہے۔ یہ قیمتوں کا تعین کرنے والی ایک اسکیم ہے۔ یہ غریبوں کے لیے ریلیف پروگرام ہے۔‘‘ وزارت پیٹرولیم کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ امیر اور غریب کے لیے قیمت کا فرق فی لیٹر 100 روپے ہو گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading