اسلام آباد .پاکستان اور چین کا ڈالر پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ، دونوں ممالک کے مابین اب تجارت ڈالرکی بجائے یوآن میں کی جائیگی، وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی .
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ باہمی تجارت ڈالر کے ذریعے سے نہیں کی جائیگی، دونوں ممالک نے تجارت کو بڑھانے اور ملکی کرنسی پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے یوآن کے ذریعے سے تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے. گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کو منظور کرلیا ہے. واضع رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر 2018 میں چین کے صدر ینگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا مابین ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا