سید اظہر الدین کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کی شرکت

پاتور:(محمدفرحان امین) ملک میں مسلمانوں کے ساتھ روزبروز بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے خلاف پاتور میں کانگریس کی جانب سے دھرنا آندولن کیا گیا جس میں ملک میں جاری فرقہ پرستوں کی جانب سے اقلیتوں پر ہجومی تشدد برپاکرکے شہید کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔حال ہی میں جھارکھنڈ کے تبریز انصاری کو بھی ماب لنچنگ کے نام پر شہیدکردیا گیاجس سے پورے ملک کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی پیدا ہوئی اور لوگ تبریز انصاری کو انصاف دلانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ملک میں جگہ جگہ دھرنا آندولن کیا گیا۔ اور اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ اسی مناسبت سے فرقہ پرست ذہنیت کے خلاف اکولہ ضلع کے پاتور شہر میں تحصیل آفس پر زبردست دھرنا آندولن کیا گیا۔
سید اظہرالدین کی قیادت میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنان اس دھرنے آندولن میں شامل ہوئے. دفتر تحصیل کے سامنے تحصیلدار کو میمورینڈم پیش کیا گیا۔میمورینڈم پیش کرتے وقت سید اظہر الدین، حاجی سید قمر الدین، حاجی سید برہان ٹھیکیدار،شیخ مختار ، محمد رضا الحق ،سید احفاظ الدین ، سید فراز،حسین شاہ ، پرویز خان،اشوک تیلگوٹے، مجید خان و کانگریس کے ارکان و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔