
واشنگٹن،03 اکتوبر(یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کووڈ -19 ٹیسٹ پازیٹو پائے جانے کے ایک دن بعد میری لینڈ کے بیتھیسڈا کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں کہا،’’میرا ماننا ہے، میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں لیکن ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ سب ٹھیک رہے۔
خاتون اول بہت اچھا محسوس کررہی ہیں۔