ویڈیو: کرناٹک میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران ٹرک کی ٹکر، 8 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

ہاسن (کرناٹک) :-کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ایک گاؤں میں جمعہ کی رات ایک بے قابو ٹرک گنیش وسرجن کے جلوس میں گھس گیا۔ اس دلخراش حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ موسالے ہوساہلّی گاؤں میں رات تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب گنیش چतुرتھی کے اختتامی دن وسرجن یاترا نکالی جا رہی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر نوجوان لڑکے شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہاسن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرک ارکلہ گُڈّو سے آ رہا تھا اور ڈرائیور کے قابو کھو دینے کے بعد بے قابو گاڑی نے کئی عقیدتمندوں کو روند ڈالا۔


🗨️ لیڈروں کا ردعمل

مرکزی وزیر برائے بھاری صنعت و اسٹیل ایچ۔ڈی۔ کمارسوامی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:
"ہاسن تعلقہ کے موسالے ہوساہلّی میں گنیش وسرجن یاترا کے دوران ہوئے بھیانک حادثے کی خبر سن کر مجھے بے حد افسوس ہوا ہے۔”

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading