ویڈیو:کھمم (تیلنگانہ )میں پانی سے محصور مکان سے اژدھا پکڑا گیا 

حیدرآباد: کھمم ٹاؤن میں ایف سی آئی گودام کے قریب سرسوتی نگر میں ایک مکان سے جوپانی سے محصورتھا اژدھے کوپکڑلیاگیا۔پانی سے گھرے مکان میں مکینوں کو پانی میں ہلچل دکھائی دی تھوڑی دیر بعد ایک اژدھاحرکت کرنے لگا

۔سمجھاجاتاہے کہ مونیروندی کے سیلاب پانی کے ذریعہ یہ اژدھامکان میں داخل ہوگیا۔گھر کے افراد نے فوری ریسکیوٹیم کومطلع کیا۔ ریسکیوٹیم کے ایک رکن نے بڑی جدوجہد کے بعد اژدھے کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس اژدھے کوگلیوں میں لے جایا گیا جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس اژدھے کوجنگل میں چھوڑدیاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading