سیول، 29 دسمبر (یو این آئی)جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ بوئنگ 800-737 رن وے سے پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی۔

اس حادثے میں 151 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ مزید ممکنہ ہلاکتوں کا پتہ لگانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب جیجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے 175 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کو لے کر ملک کے جنوب میں واقع ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہی تھی، وزارت نے ہلاکتوں کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
الجزیرہ کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی نے 151 اموات کی تصدیق کی۔موان فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو افراد کو بچالیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خبر رساں ادارے یونہاپ کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔