ووٹ جہادپارٹ 2 شروع ہوگیا : فڑنویس

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے غیر قانونی بنگلہ دیشی دراندازوں پر بڑا بیان دیا ہے۔ شرڈی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی سطح کی میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں ووٹ جہاد پارٹ 2 شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اگر ایک ہے تو محفوظ ہے’ کے نعرے کو دہراتے ہوئے، انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ متحد ہوں اور سماج میں دراڑ پیدا کرنے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں۔

فڑنویس نے کہا کہ حال ہی میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی دراندازوں کے فرضی دستاویزات بنا کر مہاراشٹرا میں گھسنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اسے ریاست کے لیے ایک بڑا چیلنج قراردیا اور دراندازوں کو بھگانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیف منسٹرنے کہا کہ ان دراندازوں کے ذریعے سماج دشمن طاقتیں ریاست میں ذات پات کی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں،

جسے کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فڑنویس نے دعویٰ کیا کہ ووٹ جہاد پارٹ 2 مہوکاس اگھاڑی کی حمایت سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور شرد پوار کی پارٹی کے ساتھ مل کر سماج دشمن طاقتیں ریاست میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے ذریعے ووٹر لسٹ میں دراندازی کر رہی ہیں۔

اسے جمہوریت اور ریاست کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کارکنوں کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading