نیرلی میں پانی کی آلودگی سے متاثرہ افراد میں سید معین کی جانب سے مفت ادویات اور مدد

ناندیڑ 28 ستمبر(حیدر علی): نیرلی میں پانی کی آلودگی کے باعث متاثرہ افراد کے لیے ایم آئی ایم مہاراشٹر کے نائب صدر سید معین صاحب نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ کل رات نیرلی میں ہونے والے اس واقعے کے بعد انہوں نے ہیلتھ پلس اسپتال میں مفت ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔سید معین نے ناندیڑ کے چار تا پانچ اسپتالوں میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی صحت کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے مقامی افراد اور اسپتال کے عملے کے ساتھ بات چیت کی تاکہ متاثرین کی مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔سید معین نے نیرلی گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انتظامیہ کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں جن ملازمین نے عدم توجہی کا مظاہرہ کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں معطل کیا جائے۔

اس کے علاوہ سید معین نے شری گرو گوبند سنگھ جی سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال میں شریک مریضوں سے ملاقات کی اور ان میں کھانا تقسیم کیا۔سید معین کی یہ کوششیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اہم ثابت ہوئیں اور انہوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت انسانی ہمدردی کا ایک عمدہ نمونہ پیش کیا جس سے متاثرہ افراد کے دلوں میں امید کی ایک نئی کرن بیدار ہوئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading