نوی ممبئی کی رہائشی عمارت میں بھیانک آگ، معمر خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، کئی زخمی

نوی ممبئی کے واشی علاقے میں پیر کی شب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب سیکٹر 14 کے ایم جی ایم کمپلیکس میں واقع رہیجا ریزیڈنسی سوسائٹی کی ایک عمارت میں اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، جن میں ایک 6 سال کی بچی بھی شامل ہے، جبکہ دس سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یہ واقعہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، جب عمارت کی دسویں منزل پر ایک فلیٹ میں اچانک آگ لگی، جو لمحوں میں 11ویں اور 12ویں منزل تک پھیل گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو شعلوں نے گھیر لیا۔ اطلاع ملتے ہی واشی، نیرو ل، ایرو لی اور کوپر کھیڑنے کے فائر بریگیڈ یونٹوں کو طلب کیا گیا۔ تقریباً چار گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد صبح چار بجے کے قریب آگ پر قابو پایا جا سکا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت 84 سالہ کملا ہیرل جین، 44 سالہ سُندر بال کرشنن، ان کی اہلیہ 39 سالہ پوجا راجن اور 6 سالہ بیٹی ودیکا سُندر بال کرشنن کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک معمر خاتون دسویں منزل پر واقع فلیٹ میں موجود تھیں، جب کہ باقی تینوں 12ویں منزل پر رہتے تھے۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق دھواں اور آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی لوگوں کو عمارت سے نکالنے میں دشواری ہوئی۔ متاثرین کو فوری طور پر ہیرانندانی اور ایم جی ایم اسپتالوں میں منتقل کیا گیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading