نوجوان نے لائیو ویڈیو بنانے کے بعد خود کو گولی مار دی : سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھیں

بھیلواڑہ:9/ ڈسمبر(ایجنسیز) راجستھان کے بھیلواڑہ میں ایک نوجوان کے خود کو گولی مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نریندر دیما نے بتایا کہ ابھے کمان کیمرے میں یہ نوجوان اسکوٹی پر جاتے ہوئے نظر آرہا ہے اور بعد میں پیدل چلتے ہوئے خود کو اپنی کنپٹی گولی مار لی، شدید زخمی نوجوان کو علاج کے لیے مہاتما گاندھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات کا ہے۔مسٹر دیما نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت کاروئی تھانہ علاقہ کے ماگیراس کے رہنے والے یش ویاس کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نابالغ کے پاس ریوالور کہاں سے آیا، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا… یہ اسٹیٹس موبائل پر لکھا اور 17 سالہ نابالغ نے خود کو گولی مار لی۔یہ معاملہ بھیلواڑہ شہر کا ہے۔ جمعہ کی صبح علاج کے دوران نابالغ کی موت ہوگئی۔ شوٹنگ سے پہلے اس نے ماں، دوستوں اور گرل فرینڈ کے لیے اسٹیٹس شیئر کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading