نوجوان سید واعظ کیلئے دعاۓ صحت کی اپیل

ناندیڑ:(راست )گزشتہ 27/مئی 2023 کو حافظ سید خالد اکھلد حال مقیم، ناندیڑ کے بڑے صاحبزادے سید واعظ ( عمر21سال ) کا موٹرسائیکل حادثہ کاشکار ہوگئی تھی – ان کے دماغ پر گہری چوٹ آئی ہے ۔الحمدللہ دماغ کاآپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے – لیکن بچے کو ابھی تک حوش نہیں آیا۔ آپ تمام احباب سے حافظ سید واعظ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاٶں کی درخواست کی جاتی ہے ۔

اسی طرح اٸمہ کرام سے خصوصی گزارش کی جاتی ہےکہ کل جمعہ میں اس بچے کے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاٶں کا اہتمام کریں -اللہ تعالیٰ سید واعظ اور تمام ہی بیماروں کوصحت عاجلہ داٸمہ مستمرہ عطاء فرمائے – آمین ثم آمین- یا رب العالمین –

نوٹ :- حافظ سید واعظ ابن حافظ سید خالد اکلھلد تعلقہ ضلع پربھنی حال مقیم ناندیڑ یہ مرہٹواڑہ کے ممتاز عالم دین نیز طوطی مرہٹواڑہ مرحوم مولانا محمد معین الدین قاسمی صاحب، ناندیڑ کے نواسے اور مولانا مفتی سید معین الدین قاسمی، مہتمم مدرسہ عربیہ جامعہ طیب العلوم، بیڑ روڈ، گیورائ ضلع بیڑ کے ہم زلف کے فرزند ہیں -یہ لڑکا ابھی پربھنی میں بس اسٹیشن کے قریب دیوگری ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading