نفرت وتعصب کا وائرس ملک کی اتحاد وسالمیت کیلئے مضر : استھانوی

پٹنہ 24 اپریل ( یواین آئی) مشہور صحافی اشرف استھانوی نے کہاکہ کورونا وائرس سے جانی نقصان ہو یا نہ لیکن نفرت و تعصب کا وائرس ملک کی اتحاد سالمیت اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے مضرہے ۔ مسٹراستھانوی نے کہا کہ تبلیغی مرکز کو بنیاد بنا کر پورے ملک کے مسلمانوں کو کورونا وائرس کا اصلی سبب بنانے کی سنگھ پریوار کی نفرت انگیز مہم اور گوڈی میڈیا کے ذر یعہ اس کی تشہیر کے منفی نتائج پورے ملک کے ساتھ ساتھ اب بہار میں بھی نظر آ نے لگے ہیں ۔ریاست کے متعدد مقامات پر برادران وطن نفرت کے وائرس کا شکار ہوکر مسلمانوں کو جگہ جگہ نشانہ بنا رہے ہیں اور ماحول کو بگاڑ نے میں مصرف ہیں۔
نفرت کے اس وائرس کا شکار پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بھی ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی اور پولیس کے سربراہ کی ہدایت کے باوجود مختلف مقامات پر مسلمانوں کے تئیں پولیس کا غیر انسانی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔گیا کے شیر گھاٹی کے تحت حمزہ پور میں پیر محمد ا ڈ ووکیٹ کے گھر میں گھس کر پولیس زیادتی کا معا ملہ ہویا بختیار پور کے چمپا نگر میں گیہوں پسا نے جا رہے عا مر کے ساتھ زیادتی اور اس پر ٹوٹ پڑنے۔نوادہ کے کاشی چک کے تحت مو ضع بھٹہ میں مسجد کے امام کے ساتھ پولیس کی بد سلوکی کا معا ملہ ہر جگہ نفرت کی کارستانی ہی نظر آ تی ہے اور یہ بھی سمجھ میں آ تا ہے کے عوام تو عوام پولیس کا عملہ بھی اس وائرس سے متا ثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا ہے ۔
حکومت بہار کورونا وائرس سے منظم طریقے سے لڑ رہی ہے اور لاک ڈ ان سے متا ثر ین کی مدد بھی کر رہی ہے مگر اسے سنگھ پریوار کے ذر یعہ پھیلائے گئے نفرت کے وائرس سے بھی منظم ہو کر لڑنا ہوگا ورنہ کورونا پر تو شاید قابو پا لیا جائے اور کوئی بڑا جانی نقصان ریاست اور ملک میں نہ ہو مگر نفرت کا وائرس ریاست اور ملک کی مثالی فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی اور خیر سگا لی کا جنازہ نکا ل دے گی اس لئے وزیر اعلی کو اس پر خصوصی تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading