نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان تلنگانہ سے 6 افراد کی موت کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ تلنگانہ حکومت کا کہنا ہے کہ دہلی کے نظام الدین میں مذہبی پروگرام میں شامل ہوئے 6 لوگوں کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی اسی مہینے دہلی کے نظام الدین گئے تھے جہاں تبلیغی جماعت مرکز کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔
تلنگانہ سی ایم او کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ سی ایم او ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی آفیشیل جانکاری کے مطابق مہلوکین میں سے دو کی موت گاندھی اسپتال میں، ایک کی اپولو اسپتال میں، ایک کی گلوبل اسپتال میں، ایک کی نظام آباد میں اور ایک کی موت گڈوال ضلع میں ہوئی ہے۔ یہ سبھی مرکز میں 13 مارچ سے 15 مارچ کے درمیان ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔
Six people from Telangana who attended a religious congregation at Markaz in Nizamuddin area of New Delhi from 13-15 March succumbed after they contracted #Coronavirus. Two died in Gandhi Hospital while one each died in Apollo Hospital, Global Hospital, Nizamabad and Gadwal
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) March 30, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین واقع تبليغی جماعت کے مركزسے کورونا وائرس کے انفیکشن کے 200 مشتبہ افراد کو جانچ کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ کئی دیگر کا بھی ٹیسٹ کرایا جانا ہے۔ اس درمیان تقریباً 1200 موجود لوگوں کو وہاں سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ مركز میں موجود 300 لوگوں کو کورونا وائرس کے تعلق سے مشتبہ مانا جا رہا ہے۔ یہ افراد سردی، زکام، کھانسی وغیرہ میں مبتلا ہیں۔