نظام آباد میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی جلسہ کی اجازت نہ دینے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ۔ جوابی کارروائی کی دھمکی

حیدرآباد26دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے نظام آباد لوک سبھا سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے 27 دسمبر کو مجلس اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف منقعد ہونے والے احتجاجی جلسہ کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے .

ارویند نے اس سلسلے میں ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم حوالے کیا اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جلسہ کی اجازت دینے پر شہر میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔رکن پارلیمنٹ نے دھمکی دی کہ احتجاجی جلسہ کی اجازت دی جاتی ہے تو ایسی صورت میں بی جے پی اس کا جواب دے گی جس کے وہ ذمہ دار نہیں ہوں گے۔بی جے پی لیڈر نے اس مکتوب کی نقل ضلع ایس پی کو بھی روانہ کی۔انہوں نے سی اے اے پر اعتراض کرنے والوں کو عدالت سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے تلنگانہ کے مختلف مقامات پر اس سلسلہ میں جلسوں کا اہتمام کیاجارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading