نشے کے عادی باپ نے تین سالہ بچے کا کیا قتل

imagesبلند شہر، 10 مئی (یو این آئی) اترپردیش میں بلند شہر کے خورجہ علاقے میں ایک نشے کے عادی باپ نے اپنے تین سالہ بیٹے کو بے رحمی سے پیٹ کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ خورجہ علاقے کے نگلا بنجارہ گاؤں کا سبھاش شراب کا عادی ہے۔ وہ ہفتہ کی رات نشے کی حالت میں گھر پہنچا۔ اس کی بیوی سے کہا سنی ہو گئی۔ سبھاش نے بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی اسی درمیان اس کا تین سالہ بیٹا ونے رونے لگا اور اپنی ماں سے لپٹ گیا۔


انہوں نے بتایا کہ سبھاش نے نشے کی حالت نہیں ونے کی لاتیں مارکر خوب پٹائی کی۔ اس کے بعد وہ ماں بیٹے سنگین حالت میں چھوڑکر موقع سے فرار ہو گیا۔ بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے علاج کے لئے کلینک میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی ہریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ بچے کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے اور تحریر کی بنیاد پر سبھاش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading