نئی دہلی۔نربھیا اجتماعی عصمت ریزی کے مجرمین کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ،تمام ملزمین کو16دسمبر کوپھانسی دی جاسکتی ہے۔
جس جگہ پھانسی دی جانی ہے وہاں صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ ہم آپ کوبتادیں کہ سزایافتہ ونے شرما کے کی جانب سے داخل کردہ رحم کی درخواست کووزارت داخلہ نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو روانہ کردیاہے۔
اہم بات یہ ہے کہ، تلنگانہ میں دیشا عصمت دری اور قتل کے معاملے کے بعد، نربھیا کے مجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ شدت اختیارکرگیاہے۔ دریں اثنا ، یہ خبر ہے کہ اس معاملے میں سزا یافتہ پون کو منڈولی جیل سے تہااڑمنتقل کردیاگیاہے۔