ناندیڑ:3ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) ریاست کے اعلیٰ پولس افسران کے تبادلے کے احکامات وزارت داخلہ نے جاری کئے ہیں ۔ناندیڑ ریجن میں جرائم پر قابوپانے کی کوشش کرنے والے اسپیشل آئی جی منوج کمار لوہیاکا کولہاپور تبادلہ کردیاگیا ہے۔دریںاثناءناندیڑ ریجن کےلئے آئی جی درجہ کا پولس آفیسر ضروری ہے ۔لیکن کوئی بھی ناندیڑ آنے کےلئے تیار نہیں ہے اسلئے آئی جی کے عہدہ کو اب ڈپٹی آئی جی کے عہدہ میںتبدیل کیاگیا ہے ۔ 
اسلئے منوج کمار لوہیا کی جگہ آنے والے نثارتنبولی کو اب ڈپٹی آئی جی کا عہدہ سونپا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے 40سے زائد پولس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ۔جس میں ناندیڑ ریجن کے آئی جی منوج کمار لوہیاکاتبادلہ کولہاپور کیاگیا ۔انکی جگہ نثار تنبولی ناندیڑ آرہے ہیں ۔