ناندیڑ:13جولائی (راست) مہاراشٹر میں مسلم، بودھ، دلتوں پر ہورہے پولیس و فرقہ پرست طاقتوں کے مظالم کے خلاف ونچت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے 14 جولائی کوبعد نماز جمعہ یلغار مارچ نکالا جائے گا۔ یہ مارچ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ سے شروع ہو کر کلکٹریٹ پہنچے گا۔ ریاستی ترجمان فاروق احمد، ریاستی نائب صدر گووند دلوی، اورنگ آباد مسلم اتحاد فرنٹ کے بانی صدر جاوید قریشی، مراٹھواڑہ ڈویڑنل کمیٹی کے رکن طیب ظفر مذکورہ مارچ میں شرکت کرتے ہوئے رہنمائی کریں گے۔
بیڑ ضلع کے پرلی موضع میں زرین خان کا پولیس تحویل میں قتل کا معاملہ، جلگاﺅں ضلع کے امل نیر موضع میں اشفاق سلیم شیخ کی پولیس تحویل میں موت، احمد نگر ضلع کے اکولہ میں اشرف عتیق شیخ، ناندیڑ ضلع کے بونڈھار گاوں کے اکشئے بھالیے راو کا بھیم جینتی منعقد کرنے پر قتل، ناسک ضلع کے اگت پوری تعلقہ میں گو¿ونش کے نام پر پچاس ہزار روپئے کی کھنڈنی نہ دینے پر کسارا گھاٹ میں تین افراد پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے لقمان انصاری کو موت کے گھاٹ ا±تارنے کا معاملہ، لاتور ضلع کے ریناپور موضع میں گردھاری تپگھالے کا بہیمانہ قتل، ناسک ضلع کے اگت پوری تعلقہ میں ہی گھوٹی گا?ں میں کار میں سوار دو افراد پر گوونش گوشت کے نام پر حملہ کرکے عفّان انصاری کا قتل جیسے کئی معاملات میں ملوث قاتلوں کو سخت سزا ہونی چاہئے اور لواحقین کو 50 لاکھ روپئے کی سرکاری مالی امداد دی جائے۔
ضلعے اورنگ آباد کے کنٹر تعلقہ کی شبانہ بیگم کی بے دردی سے پٹائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے سخت کارروائی کی جائے، اورنگ آباد کے کیراڈ پورہ فسادات میں پولیس فائرنگ میں جان گنوانے والے شیخ منیر اور سمیر خان کے دبائے گئے معاملہ کی تحقیقات کی جائے اورخاطیوں پر مقدمہ درج کیا جائے اور انصاف فراہم کرتے ہوئے مجرموںکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے، عثمان آباد ضلع کے بھوم موضع میں دیگر معاملات میں ملزم ڈاکٹر سوامی کے افراد خاندان کی جانب سے فیاض پٹھان پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے اغوا کرکے مارپیٹ کی گئی تھی، اور اس کی ویڈیو بناکر خودکشی پر مجبور کرنے والے ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے.
ناندیڑ ضلع کے حدگا?ں تعلقہ میں والکی بازار میں بھیم جینتی منعقد کرنے پر مشتعل ہوکر ماتنگ برادری پر حملہ کیا گیا تھا، اس معاملہ کی شکایت درج کروانے پر الٹا ماتنگ برادری پر ڈکیتی کے جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ، وہ تمام مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں، اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کے اسٹیٹس رکھنے کے بہانے نوجوانوں پر حملے کیے جارہے ہیں اور محکمہ پولیس کی جانب سے بغیر کسی بنیاد کے مقدمات درج کرکے مارپیٹ کے واقعات رونما ہورہے ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے۔
ناندیڑ ضلع کے اردھاپور تعلقہ کے دیلوب گاوں میں عصمت دری کیس کے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور متاثرہ کے خاندان کو 50 لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائے۔ ان تمام اہم مطالبات کو لے کر یلغار مورچہ نکالا جائے گا۔ اس یلغار مورچہ میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کی اپیل ضلع صدر شیوا نرنگلے، راجیش ہتمبرے ، شہر صدر ایوب پٹھان، وٹھل گائیکواڑ، خاتون صدر نرجنا آ?ٹے، دیوشالا پانچال، چندرکلا چاپلکر، سنجنا گائیکواڑ، کامگار گاڑی کے صدر کیشو کامبلے، یوتھ آگھاڑی کے صدر دھیرج ہاکے اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے تمام عہدیداران نے کی ہے۔