ناندیڑ:28 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)اسکائے میٹ کی تازہ ترین موسم رپورٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مغربی راجستھان سے مانسون کی واپسی کی شروعات ہوسکتی ہے۔واپسی کے لئے ماحول تیار ہورہا ہے ۔واضح ہو کہ راجستھان میں مانسون سب سے آخر میں پہونچتا ہے اور سب سے پہلے واپس ہوتا ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مانسون مہاراشٹر ‘ندھراپردیش ‘تیلنگانہ اورتملناڈو کے کچھ علاقوں میں پھرسرگرم ہوجائے گا۔
ان ریاستوں میں ہلکی سے شدید بارش ہوگی ۔مراٹھواڑہ ‘ودربھ ‘ وسطی مہاراشٹر میں آئندہ دو دنوں میں اوسط ور شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ البتہ ممبئی ‘کونکن اورملک کے مغربی ساحلی علاقوں میںموسم خشک رہے گا۔ پورے ملک میں پندرہ تا بیس اکتوبر کے دوران مانسون کی واپسی ہوتی ہے ۔ مانسون کی واپسی کے ساتھ تیزدھوپ پڑے گی اور گرمی میں اضافہ ہوگا کیونکہ ماہ اکتوبر میں موسم سرما شروع نہیں ہوتا ہے جب تک پہاڑوں پربرفباری نہیں ہوتی ہے سردی کاآغاز نہیں ہوتا ہے س وقت 70فیصد ملک کا ماحول خشک ہے ۔ واضح ہو کہ مانسون کی آمد ملک کے مغربی ساحل سے ہوتی ہے ۔یکم جون تک مانسون کی بارش کیرالا کے ساحلی علاقوں میںہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ مانسون تملناڈو‘ کرناٹک ‘آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کی طرف بڑھتا ہے ۔