ناندیڑ:1 ہزار 380سویب نمونوں میں صرف103 افرادکورونا سے متاثر

ناندیڑ:21 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)آج بروز بدھ 21 اکتوبر 2020 کوناندیڑکے کورونا متاثرین و اموات کی رپورٹ موصول ہوئی ۔جس کےمطابق ضلع میں دوافراد فوت ہوئے جبکہ متاثرین کی تعداد 100 سے زائد ریکارڈ کی گئی البتہ صحت مند مریضوں کی تعداد دوگنا رہی اور 202مریض شفایاب ہوئے ۔
آج کے 103پازیٹیو افراد 45 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 58 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں پازیٹیو پائے گئے ۔آج 1 ہزار 380 سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں سے 1 ہزار 254 رپورٹیں منفی رہی ۔ضلع میں اب مریضوں کی مجموعی تعداد 18ہزار394 ہوگئی ہے جن میں سے 16ہزار503 کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں آج بھی 1ہزر277 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 45 کی حالت تشویشناک ہے۔آج دو مریض فوت ہوئے ہیں ۔

منگل 20 اکتوبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری ناندیڑ میں بلولی کے ارلی سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ، جبکہ اتوارہ ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے ایک 57 سالہ شخص کی بدھ ، 21 اکتوبر کو ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ اسطرح ضلع میں کوروناانفکشن سے مرنے و الوں کی تعداد 492 ہوگئی ہے۔دوسری جانب صحت یاب مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ۔

آج شفایاب ہونے والے افراد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری ناندیڑ میں 5 ، اردھا پور کوویڈ کیئر سنٹر میں 5 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سنٹر میں 11 ، دھرم آباد کوویڈ کیئر سنٹر 9 مدکھیڑ کوڈ کیئر سنٹر 8 ، مکھیڑ کوویڈ کیئر سنٹر 8 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ 5 ، این آر آئی ، پنجاب بھون ،محصول بھون / ہوم آئسولیشن 106 ، دیگلور زینب کوویڈ کیئر سنٹر 4 ، لوہا کوویڈ کیئر سنٹر 2 ، نجی ہسپتال 40۔اس طرح آج بھی متاثرین سے زیادہ صحت یاب مریضوں کی تعداد دگنا رہی ۔اور 202 متاثرہ افراد کو علاج معالجے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ علاج کے بعد گھر واپس مریضوں کی شرح تناسب92.81 فیصد ہے۔

آج آر ٹی پی سی آر معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 32 ، بھوکر میں 1 ، مکھیڑ میں 1 ، دھرم آباد میں 1 ، پربھنی میں 2 ، ناندیڑ دیہی میں 3 ، کنوٹ میں 2 ، نائگاو¿ں میں 2 اور ہنگولی میں 1پازیٹیو مریض پایاگیا۔ اینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 31 ، اردھاپور تعلقہ میں 3 ، ماہورتعلقہ میں 6 ، بلولی تعلقہ میں 2 ، قندھارتعلقہ میں 3 ، دھرم آباد تعلقہ میں 1 ، ایوت محل میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 1 ، کنوٹ میں 1 ، حدگاو¿ں میں 1 ، نائگاو¿ں میں 1 ، مکھیڑ میں 4 اور عمری میں 4نئے پازیٹیو مریض پائے گئے۔ضلع میں 1 ہزار 277 مریض زیر علاج ہیں۔جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں ناندیڑ 162 ، این آر آئی اور پنجاب بھون ، محصول بھون / ہوم آئسولیشن میں مشترکہ طور پر 694 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ 42 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑ (نئی عمارت) 47 ،حدگاو¿ں کوویڈ کیئر سنٹر 11 ، نائیگاوں کوڈ کیئر سنٹر میں 27 ، بلولی کوویڈ کیئر سنٹر میں 3 ، مکھیڑ کوویڈ کیئر سنٹر میں 3 ، مانڈوی کوویڈ کیئر سنٹر میں 7 ، دیگلور زینب کوویڈ کیئر سنٹر میں 6 ، لوہا کوڈ کیئر سنٹر میں 8 ، بارڈ کوویڈ کیئر سنٹر میں 2 ، مدکھیڑ کوڈ کوڈ کیئر سنٹر میں 2۔، ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 21 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سنٹر 34 ، دھرم آباد کوڈ کیئر سنٹر 15 ، عمری کوویڈ کیئر سنٹر 11 ، قندھار کوویڈ کیئر سنٹر 9 ، اردھا پور کوویڈ کیئر سنٹر 14 ، بھوکر کوویڈ کیئر سنٹر 11 ، حمایت نگر کوڈ کیئر سنٹر 11‘ نجی اسپتال میں 127 لاتور میں ایک اور 2مریض کو حیدرآباد منتقل کیاگیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading