ناندیڑ: 35 لاکھ روپیوں کی مالیت کا گٹکھا کنیٹر سے ضبط

ناندیڑ:27اگست۔ (ورق تازہ نیوز)بھوکر کے راستے حمایت نگر کی سمت جارہے گٹکھے سے بھرے کنٹینر کو بھوکر پولس نے پکڑلیا ہے۔ جس میں 35لاکھ روپیوں کاگٹکھاتھا جبکہ کنٹینر کی قیمت 25لاکھ روپے ہے ۔

ناندیڑضلع میں بھوکرو حمایت نگر تعلقے گٹکھے کے ذخیرہ اندوزی کے مراکز بن گیے ہیں۔ جہاںپربڑے پیمانے پرگٹکھے کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے راستے یہ گٹکھا 27 اگست کو صبح چار بجے کنٹینر نمبرT.H.R. 55- U- 7054 میں رکھ کر لے جایاجارہاتھا ۔

جس کی اطلاع بھوکر کے پی آئی و یکاس پاٹل کو ملتے ہی ڈی وا ے ایس پی وجے کباڑے کی رہنمائی میں اے پی آئی انیل کامڑے نے مذکورہ کنٹینر کو روک دیااوراسکی تلاشی لی۔ا س وقت گاڑی میں تقریبا 35 لاکھ روپے مالیت کا گٹکھا پایاگیا۔

گٹکھے کی یہ مالیت انداز لگائی گئی ہے گنتی کے بعد صحیح قیمت کااندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔کنٹینر کی ضبطی کے بعد فوڈاینڈڈرگس آفیسر ناندیڑ کو اسکی اطلاع دی گئی جس کے بعد یہ ٹیم بھی بھوکر پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ ناندیڑضلع میں بڑے پیمانے پر گٹکھے کی غیرقانونی طریقہ سے فروخت جاری ہے۔ بیرون ریاستوں سے ناندیڑ میں گٹکھا لایاجاتا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading