ناندیڑ: 15مارچ کو الرضوان کیمپس کاسنگ بنیاد

ناندیڑ:12مارچ۔(ورق تازہ نیوز) مسلم یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن ناندیڑ کے زیرانتظام الرضوان کیمپس کاسنگ بنیاد زلیخہ بیگم عبدالستار کے ہاتھوں 15مارچ بروز اتوار کو صبح دس بجے رکھاجارہا ہے ۔

اس سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم واے اے کے شیخ (موظف چیرمین ڈی جے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف ٹریبونل اور شفاعت اللہ خاں پٹھان (موظف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)ہیں۔تقریب الرضوان کیمپس ‘الحیات ریسڈنسی ]سانگوی بزرگ ناندیڑ میں منعقد ہورہی ہے ۔اس طرح کی اطلاع ادارہ کے صدر عبدالوحیدعبدالستارنے دی ہے ۔