ناندیڑ:(راست)24 نومبر 23 بروز جمعہ کو یوتھس بریگیڈ، ڈی ایل ایس اے اور ایم سی ٹی این کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور قانونی بیداری پروگرام رکھا گیا تھا.. جس میں کثیر تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی.یہ قانونی آگاہی پروگرام فرحان دیشمکھ سر (ڈائریکٹر یوتھس بریگیڈ) کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا،
مہمان خصوصی کی حیثیت سے دلجیت کور میڈم (سینئر سول جج ناندیڑ) موجود تھیں، اسی کے ساتھ ایڈوکیٹ شریجا یشونتکر،ایڈوکیٹ کویتا بھی موجود تھیں. پروگرام کی شروعات قرات سے ہوئی ا±سکے بعد ایڈوکیٹ شریجا اور ایڈوکیٹ احمد میمن، ایڈوکیٹ کویتا کے ساتھ فرحان دیشمکھ (ڈائریکٹر: یوتھ بریگیڈ) نے اسلام میں خواتین کی اہمیت پر بات کی
پھر دلجیت کور میڈم ( سول جج ناندیڑ) خواتین کے قوانین پر روشنی ڈالی، خواتین کے سوال و جواب کے سیشن کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا. پروگرام میں مزمل سوداگر، شاہ زین احمد، محسن ناتھانی، سلمان خان، محمد شعیب، شمس الدین بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم خواتین اور مختلف این جی اوز کے ذمے داران شامل تھے