ناندیڑ:25اگست ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کلکٹر آفس کے ربرو گزشتہ چار دنوں سے دو مسلم نوجوان شیخ آفتاب اور یسین چودھری بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں ۔جس میںسے یسین کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی اسلئے ڈاکٹروں نے ایک ٹیم ہڑتالی مقام پر پہنچی تھی اور انھیں سلائن لگائی گئی۔ جس کے بعد انکی حالت میں کچھ بہتری عمل میں آئی ہے۔
آج ناندیڑ کُل جماعتی تحریک کے ذمہ داران کے وفد نے ان جیالے نوجوانوںسے ملاقات کی اور انکے جذبہ کوسلام کرتے ہوئے انکے اقدام کو سراہا ۔ا س موقع پر سہ پہر چار بجے ایک پریس کانفرنس کااہتمام کیاگیا ۔جس سے ابتداءمیں مفتی محمدایوب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں نوجوانوں کو سارے ناندیڑ کے عوام کی تائید حاصل ہے۔
معلون رام گیری کی گرفتاری کیلئے حکومت پردباوڈالنے کےلئے کل پیر کو ضلع کلکٹراور ایس پی ناندیڑ سے وفد ملاقات کرے گا۔ اسکے علاوہ قانونی نقطہ نظرسے بھی غور و فکر کیاجائے گا۔تحریک نے ناندیڑ کے عوام سے پُرامن طور پر احتجاجی مقام پہنچنے اور ان نوجوانوں کی تائید وحمایت کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر عبدالستار ‘ سید معین ‘فیروز لالہ‘ناصر خطیب ‘روف زمیندار‘مسعوداحمدخان‘صابرچاوس ‘مرزا مجد بیگ کے علاوہ دیگر معززین شہر موجود تھے ۔ان نوجوانوں سے ملاقات کرنے اور انھیں اپنی تائید وحمایت دینے کےلئے ضلع بھر کے علاوہ پڑوسی اضلاع پربھنی‘ ہنگولی ودیگر دیہاتوںسے لوگ کافی جمع ہورہے ہیں۔