ناندیڑ-5/ اکتوبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)ایم پی ہیمنت پاٹل کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کے ڈین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر ایس۔ آر واکوڑے سمیت دو افراد کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مجرمانہ قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ قندھار تعلقہ میں ایک بچے اور والدہ کی موت کا سبب بننے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
یہاں کے ڈاکٹر شنکراؤ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج میں مریضوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ تین دنوں میں 41 مریض جاں بحق ہوئے جن میں 22 نومولود بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بدھ کی صبح قندھار تعلقہ کے کروڑا دیہات کی ایک حاملہ ماں اور اس کے نوزائیدہ بچے کی موت ہو گئی۔
اس معاملے میں، ڈین ڈاکٹر ایس. آر وکوڈے اور شعبہ اطفال کے ڈاکٹر کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک شنکراؤ چوان سرکاری اسپتال میں مختلف وجوہات کی وجہ سے 41 مریض فوت ہوئے۔ اس میں 22 نومولود بھی شامل ہیں۔
اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، ضلع کے سرپرست وزیر گریش مہاجن، مقننہ میں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار اورامبا داس دانوے، سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو چوہان، رکن پارلیمنٹ پاٹل چکھلیکر، ایم پی ہیمنت پاٹل، کئی ایم ایل اے اور دیگر عوام نمائندوں نے اسپتال کا دورہِ کیا ہے۔