ناندیڑ: گوداوری ندی میں مچھلیوں کی ہلاکت سے شہریان میں خوف اور افواہوں کا بازار گرم

ناندیڑ 14۔جون(ورق تازہ نیوز)جب سے گوداوری ندی میں میں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہے۔شہریان میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور لوگ نلوں کو سپلائی ہونے والے پانی کو پینے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا میں اس طرح کا واقعہ رونما ہونے سے عوام میں مختلف چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔اور شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہے ۔

یاد رہے کل گوداوری ندی میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی تھی جس کے بعد عوام میں تشویش پائی جاتی۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے پانی کے نمونوں کو جانچ کیلئے بھیج دیا ہے جس کی رپورٹ جلد مل جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading