ناندیڑ: گنیش وسرجن کے وقت تین بچوں کی تالاب میں ڈوب کر دردناک موت

ناندیڑ:28؍ستمبر(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے بلولی ٹاؤن سے نو کلومیٹر دور بامنی دیہات میں آج گنیش وسرجن کے دن دوپہربارہ تاساڑے بارہ بجے کے قریب تالاب میں تیراکی کرنے گئے تین کمسن بچوں کے غرق آب کاافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔

ناندیڑضلع کے تعلقہ بلولی کے دیہات بامنی کے تالاب میں گنیش وسرجن عمل میں آیا۔جمعرات کو یہ خبر پھیلی کہ گنپتی کی مورتی تالاب کے پانی کے اوپر آگئی ہے ،اسے دیکھنے گاؤں کے چار کمسن بچے تالاب کے پاس گئے۔تالاب میں پانی دیکھ کر یہ بچے اپنے آپ کو تیراکی سے نہیں روک سکے۔

چار میں سے تین بچے پانی میں اتر گئے۔تاہم انہیں پانی کی گہرائی کااندازہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تینوں بچے تالاب میں ڈوبنے لگے یہ منظر دیکھ کر ان کا ساتھی لڑکا فوری گاؤں بھاگااورگاؤں والوں کی اس کی اطلاع دی۔

تاہم، جب تک گاؤں والے پہنچے، تینوں کی موت ہو چکی تھی۔ان کے نام بالاجی پیراجی گائیکواڑ (13سال)، دیوانند پیراجی گائیکواڑ(11سال)ان دونوں حقیقی بھائیوں کے علاوہ ویبھو پنڈھری دودھارے(14سال) شامل ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بلولی کےسب ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading