ناندیڑ: گرام پنچایت عام انتخابات میں قندہار‘لوہا ‘مکھیڑ میں بی جے پی کاپرچم

 ناندیڑ:20ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) ضلع میں گرام پنچایت عام انتخابات کی 19 بلامقابلہ گرا م پنچایتوںکوچھوڑ کر راست 160 گرام پنچایت میںہوئے رائے دہی کے عمل کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔جس میں بی جے پی نے اپنے قلعہ قندہار‘ لوہااورمکھیڑ میں76 گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔راشٹروادی کانگریس کو36اور ‘کانگریس کو 27 ‘شیوسیناکو10 ‘ شندے گروپ کو 5اور چھ نشستوں پر ونچت بہوجن اگھاڑی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ 19 دیگر مقامات پربڑے امیدواروں کو دھول چٹاتے ہوئے دیگر گروپس نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔

قندہار:تعلقہ کے 16 گرام پنچایتوں میں انتخابات ہوئے ۔ جس میں پاتال گنگااور گلاب واڑی بلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے ۔جبکیہ گاندھی نگر ‘ دھوپ واڑی‘ لال واڑی‘ جنگم واڑی ‘ پوکھرنی ‘ نورنگ پورہ‘ ساور گاوں ‘ دگرس ‘کوٹ بازار ‘ عمرج ‘سوم ٹھانہ چوکی‘ دھرماپوری مقامات پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کرکے اپنااقتداربرقرار رکھا ہے۔بارہ گرام پنچای پررکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر کادبدبہ برقرار رہا ۔کامیاب سرپنچ او ردیگر ارکان کی گلپوشی بی جے پی کی خواتین پردیش صدر وسابقہ ضلع پریشد رکن پرنیتا دیورے چکھلی کرکے ہاتھوںکی گئی ۔س موقع پر ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی رکن بابوراو کندرئے ‘ خواتین مورچہ ضلع چترریکھا گورے ‘ بی جے پی تعلقہ بھگوان راٹھوڑ‘ نائب صدربلدیہ ظفر الدین وہاب الدین ‘ شہرصدر گنگاپرساد یناوار ‘ یووامورچہ تعلقہ صدر سائی ناتھ کوڑگیرے ‘شہر سیکریٹری بالاجی تورنے ‘ کے علاوہ پارٹی کارکنان موجو دتھے۔

لوہا:تعلقہ کی 22 کے منجملہ18 گرا م پنچایتوں پر بی جے پی کادبدبہ رہا ہے ۔یہاں پربھی مڈکی ‘ بھینڈے گاوں ‘ منگرول ‘ واڑکیواڑی ‘ کاوے گاوں ‘ کانجلہ تانڈا میںبلامقابلہ انتخاب عمل میںآیا تھا جبکہ گھومیواڑی ‘ بیرلی ‘ مسکی ُہپرگا ‘پولس واڑی ‘ ناگاروارڑی ‘ لوہراڑ‘ہرن واڑی ‘ کدم کی واڑی ‘ کانجالہ‘دگڑس سانگوی‘ لمبوٹی ودیگر گرا م پنچایتوں پررائے دہی عمل میںآئی تھی ۔ یہاں پر 18 نشستوںپر رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیاب سرپنچ اور ارکان پنچایت سمیتی کا یووا لیڈر پروین پاٹل چکھلی کر کے ہاتھوںگلپوشی عمل میں آئی ۔ اس موقع پرتعلقہ صدر آنندراو شندے ‘ شہرصدر کرن وٹموار ‘ دتا والے ‘ کیشوراو مکدم ‘نرندر گائکواڑی ودیگر افراد موجود تھے۔

مکھیڑ:تعلقہ کی 15 کے منجملہ 11 گرام پنچایتوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کرکے تمام سیاسی پارٹیوں کوحیران کردیاہے۔ تمام کامیاب امیدواروں کا رکن اسمبلی ڈاکٹرتشار راٹھوڑ کے ہاتھوں گلپوشی کی اورسبھی کو مبارکبا د دی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading