ناندیڑ:14 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج سے پارلیمنٹ کا مانسون سیشن دہلی میں شروع ہوا جس سے قبل آج صبح ارکان پارلیمنٹ کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں آج 25 ارکان پارلیمان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس میں ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کے ایم پی پرتاپ راو پاٹل چکھلی کر بھی شامل ہے ۔
تقریبا ایک دیڑھ ماہ قبل وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور ممبئی میں علاج کے بعد صحت یاب ہوکر ناندیڑ لوٹے تھے ۔ لیکن اب دوبارہ کورونا پازیٹیو پائے جانے پر بی جے پی کے عہدیداران اور کارکنان میں تشویش پائی جاتی ہے ۔