ناندیڑ کے دھرنے میں وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس چیف بھاگوت کیخلاف نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ناندیڑ:23۔جنوری ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے گزشتہ چند دنوں سے کل جماعتی تحریک کی جانب سے سی اے اے ۔سین آر سی اور پی این آر جیسے قوانینِ اور دستور کی دھجیاں اڑا کر سی اے اے کو نافذ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
جس کی وجہہ بی جے پی اور آر ایس ایس کافی پریشان نظر آرہی ہے۔اسی لئے بی جے پی ہوا مورچہ کے سابقہ ضلع صدر دلیپ سنگھ سوڈی نے کلکٹر ناندیڑ کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے میں وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کے خلاف نعرہ بازی ہو رہی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔

جس سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔اور عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے اور جسکا ردِعمل بھی ممکن ہے۔اور ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا اشارہ سوڈی نے دیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اس دھرنے سے پریشان ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading