ناندیڑ کے ایڈوکیٹ عبدالرزاق فاروقی کا سانحہ ارتحال

ناندیڑ 27۔ اپریل ۔( ورق تازہ نیوز)شہر کی محترم شخصیت موظف سرکاری افیسر عبدالرزاق فاروقی ایڈوکیٹ کا اج بروز ہفتہ 27 اپریل کو دو ڈھائی بجے انتقال ہو گیا ان کی نماز جنازہ اج ہی شب 11 بجے احاطہ مسجد سے بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ میں مقرر ہے۔

وہ دو تین دن سے بیمار تھے انہیں شہر کے خانگی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج انہوں نے دائی اجل کو لبیک کہا۔وہ 99 سالہ مرحوم عبدالرزاق فاروقی ملنسار ، کم گفتار خوش اخلاق اور خوش طبع شخص تھے ۔

تقریبا ایک سال قبل ان کے فرزند وسیم فاروقی ٹیچر کا انتقال ہوا تھا۔،عبدالقدس فاروقی، عبدالباری فاروقی ان کے فرزند ہیں۔

خورشید احمد ،محمد تقی ،عبدالسلام اور قاضی اطہر الدین نے ،عبدالرزاق فاروقی کے انتقال پر اپنے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔