ناندیڑ::25/ جنوری ۔( ورق تازہ نیوز)نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 25 جنوری 2026 بروز اتوار مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے معروف معلّم مرحوم سیّد افتخار علی مکرم سر کی چھوٹی بہن، سیّدہ روبینہ کوثر (آمنہ) صاحبہ زوجہ عبدالقادر صاحب انجینئر کا بقضائے الہی انتقال ہوچکا ہے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)۔ الله۔
تعالیٰ، مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 10:30 بجے بمقام گنج شہیداں کربلا، محلّہ ہتائی، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔