ناندیڑ کی خبریں : 1- شہر کے کوچنگ کلاسیس کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب 2- پنجاب میں اکالی لیڈر کاقتل کرنے والا ناندیڑسے گرفتار -3- جمعیت علماءشہر و ضلع ناندیڑ کی جانب سے سیرت النبی و حالات حاضرہ پر جلسہ عام کا کا میاب انعقاد

ناندیڑ:شہر کے کوچنگ کلاسیس کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

ناندیڑ:26نومبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر ‘ شیام نگر ‘ بابا نگر علاقوں میں چھیڑچھاڑ کی وارداتوں میں اضافہ ‘ چوری اورروڈ رومیو کو لگام لگانے کیلئے تمام کلاسیس کے علاقہ مں آئی آ ئی بی کی کوششوں سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں قائم پولس چوکیوں کا افتتاح ناندیڑریجن کے اسپیشل آئی جی منوج لوہیا کے ہاتھوںعمل میں آرہی ہے ۔اس طرح کی اطلاع ایس پی وجئے کمار مگر نے د ی ۔نیٹ امتحان میں ناندیڑ کانام ملک بھر میں مشہورہوگیا ہے اور مختلف اضلاع کے طلباءناندیڑکا رُخ کررہے ہیں ۔کوچنگ کلاسیس کے اوقات علی الصبح اور رات دیر تک رہتے ہیں اسلئے لڑکے اور لڑکیوں کا یہاں ہجوم رہتا ہے ۔لیکن کچھ اوباش نوجوان لڑکیوں کیساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کررہے ہیں اور دیگر جرائم کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ اسلئے بابانگر علاقہ میں آنیوالی طالبات کے تحفظ کے مدنظر ایس پی وجئے کمار مگر نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے حالیہ دنوں آئی آئی بی کلاسیس کادورہ کرکے کوچنگ کلاسیس کے ذمہ داران سے بات چیت کی تھی ۔اس موقع پر وجئے کمار نے اس علاقہ میں پولس چوکی شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔آئی آئی بی نے چند روز قبل بھاگیہ نگر ٹی پوائنٹ تا مہاتما پھلے کارنر ‘بھاگیہ نگرکمان تا اودئے نگر اہم شاہراہوں پر52 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ۔یہ تمام بلٹ کیمرے ہے جس پرپولس کنٹرول روم کی نظر ہے۔ اس طرح کی اطلاع آئی آئی بی کے ڈائریکٹر دشرتھ پاٹل نے دی ۔

پنجاب میں اکالی لیڈر کاقتل کرنے والا ناندیڑسے گرفتار

ناندیڑ:26نومبر(ورق تازہ نیوز)19نومبر کو پنچاب ریاست کے بٹالا ضلع میں ایک اکالی دل لیڈر کاقتل کرکے فرار ہونے والے قاتل کو پنجاب پولس کے دستہ نے تعاقب کرکے ناندیڑ سے گرفتار کرلیا ہے اور سفر کسٹڈی دی گئی ہے اور کل پنجاب لے کرروانہ ہورہے ہیں ۔19نومبر کو پنجاب کے بٹالا ضلع میںاکالی دل لیڈر دلبیرسنگھ کوقتل کیاگیاتھا ۔اس معاملے میں نامزد ملزم کا موبائل نمبر پنجاب پولس کو دستیاب ہوا ۔جس کے بعد پنجاب پولس کادستہ اس موبائل نمبر کو ٹریس کررہی تھی اس ٹیم میں ایس پی جسبیرسنگھ ‘ڈی واے ایس پی بلبیر سنگھ ‘ایس ایس او سکھویندرسنگھ اور تقریبا 10تا15 لوگوں ملازمین شامل تھے۔ ملزم امرت پال سنگھ ہیراسنگھ عمر 25سال کاپولس تعاقب کررہی تھی۔ پنجاب سے آرہی ٹرین میں قاتل اورپولس بھی سوار تھی۔ اس دوران پورنا ریلوے اسٹیشن پر ہی قاتل اترگیااور پولس کے ٹریک سسٹم سے غائب ہوگیا ۔لیکن پولس نے اپنی کوشش میں لگی رہی اور اسکے دوبارہ ٹریک سسٹم میں آنے کے انتظار میں تھی ۔جب ٹرین پورنا سے ناندیڑ کیلئے روانہ ہوئی تو ملزم دوبارہ ٹریک سسٹم میں آ گیا ۔ناندیڑ پہنچتے ہی قاتل کو پولس نے گرفتار کرلیا ۔اسکی اطلاع فی الفور وزیر آباد پولس کو دی گئی ۔
جس کے بعد پنجاب پولس کی مدد کیلئے وزیر آباد پولس ٹیم کا دستہ پہنچ گیا ۔آج 26نومبر کو دوپہر کے وقت پنجاب پولس نے امرت پال سنگھ کو چیف جوڈیشیل آفیسر ستیش ہیواڑے کے روبرو پیش کیااوراسکی سفر کسٹڈی کامطالبہ کیا ۔جسے منظوری دی گئی ۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اکالی لیڈر دلبیرسنگھ کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ کل صبح پنجاب پولس کادستہ قاتل کولے کرپنجاب روانہ ہورہا ہے۔

جمعیت علماءشہر و ضلع ناندیڑ کی جانب سے سیرت النبی و حالات حاضرہ پر جلسہ عام کا کا میاب انعقاد

ناندیڑ:26نومبر (ورق تازہ نیوز) جمعیت علماءشہر و ضلع ناندیڑ کے زیر انتظام بروز اتوار مو¿رخہ ۴۲ نومبر ۹۱۰۲ءکو شہر کے دینی ادارہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گاڑے گاو¿ں میں بعد نماز مغرب تا رات دس بجے سیرت النبی و اصلاح معاشرہ اور این آر سی بیداری مہم عنوان کے تحت ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا ، اس اجلاس کی صدارت جمعیت علماءمہاراشٹر کے صدر محترم حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے فرمائی ، جس میں شہر و اطراف سے جمعیت علماءکے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام و خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد انعام مدرس تجوید القرآن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مفتی محمد بلال ندوی نے دربار رسالت میں انتہائی دلنشیں انداز میں نذرانہ¿ عقیدت پیش کیا، مفتی محمد آعظم قاسمی نے جمعیت علماءکی تاریخ اور اس کا تعارف پیش کیا ، مفتی عبدالرحمن صاحب قاسمی (کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی ، جمعیت علماءمراہٹواڑہ) نے اجلاس کے انعقاد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، حضرت قاری شمس الحق صاحب (نائب صدر جمعیت علماءمراہٹواڑہ) نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ سے وابستگی اور خدمت خلق کو اپنانے کی تاکید کی،
جبکہ حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی ( صدر جمعیت علماءمراہٹواڑہ) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی زندگی کو غیر ضروری تکلفات اور بے جا خرافات و رسومات سے پاک کریں۔ جمعیت علماءمہاراشٹر کے قانونی مشیر جناب ایڈوکی©ٹ تہور خان پٹھان نے این آر سی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان این آرسی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنے کاغذات کی درستگی میں بیداری سے کام لیں۔ حضرت مولانا عرفان صاحب قاسمی (مبلغ دارالعلوم دیوبند) نے سیرت طیبہ کے موضوع پر اظہار خیال فرمایا ۔ حافظ ندیم صدیقی صاحب (صدر جمعیت علماءمہاراشٹرا)نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے مسائل کا حل سیرت نبویﷺ کی روشنی میں تلاش کریں کہ اسی میں مسلمانوں کی کامیابی مضمر ہے۔ اخیر میں صدر جلسہ حافظ ندیم صدیقی ہی کی پرسوز دعا پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ اس اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا سید آصف ندوی (صدرجمعیت علماءناندیڑ) نے انجام دیئے جبکہ اجلاس کو کامیاب کرنے میں جمعیت علماءشہر و ضلع ناندیڑ کے تمام ہی ذمہ داران و اراکین نے اہم رول ادا کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading