ناندیڑ:28/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)علاقائی محکمۂ موسمیات مرکز، ممبئی کی جانب سے 28 ستمبر 2025 کو دوپہر 12:20 بجے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 28 اور 30 ستمبر 2025 نیز 01 اور 02 اکتوبر 2025 ان چار دنوں کے لیے یلو (Yellow) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
28 ستمبر 2025 کو ضلع کے کچھ مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے، بجلی کے کڑکنے اور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ 30 ستمبر، 01 اور 02 اکتوبر کو ضلع کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی نوعیت کی بارش کی زیادہ توقع ہے۔
اس قدرتی آفت کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ پریس نوٹ کل کے اخبارات میں شائع کرنے کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
*SCVP VISHNUPURI NANDED*
Date – 28/09/2025 17.00 Hrs
FRL. *355.00M*
Level *355.35M*
Live storage 87.07 MM³
% Live Storage 107.78%
Discharge – *8483 Cumecs*
(299568 cusecs)
No. of gates open – 17 Nos.
یہ کام کریں:
1. اگر بجلی کے کڑکنے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہو تو باہر جانے سے پرہیز کریں۔ اگر کھلے میدان میں ہوں اور قریب میں کوئی محفوظ عمارت نہ ہو تو نشیبی جگہ پر جا کر گھٹنے موڑ کر سر جھکا کر بیٹھ جائیں۔
2. آسمان پر بجلی چمکنے کی صورت میں گھر یا محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ بالکونی، چھت یا مکان کے برآمدے میں نہ رکیں۔
3. اگر آپ گھر کے اندر ہیں اور برقی آلات چل رہے ہیں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔
4. تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبے اور دیگر لوہے کی چیزوں سے دور رہیں۔
5. اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً پانی سے باہر نکل آئیں۔
یہ کام نہ کریں:
1. آسمان پر بجلی چمکنے کے دوران لینڈ لائن فون استعمال نہ کریں۔ نہاتے وقت شاور کے نیچے نہ کھڑے ہوں۔ گھر کے نل، پانی کی پائپ لائن کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی برقی آلات استعمال کریں۔
2. بجلی کے کڑکنے اور تیز ہوا کے دوران لوہے کے ڈھانچے والے خیمے یا شیڈ کے نیچے پناہ نہ لیں۔
3. اونچے درخت کے نیچے پناہ نہ لیں۔
4. دھات کے اونچے میناروں کے قریب کھڑے نہ ہوں۔
5. اگر آپ گھر میں ہیں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی چمکتی ہوئی نہ دیکھیں۔ یہ باہر کھڑے ہونے جتنا ہی خطرناک ہے۔