ناندیڑ :کوکلوارجان لیواحملہ‘کانگریس کا کارکن ہی پولس کی گرفت میں‘8یوم کیلئے پی سی آر

ناندیڑ: 26 .دسمبر(ورق تازہ نیوز)اگست ماہ میں کانگریس کارکن گوئند کوکلوار پرفائرئنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی ۔اس معاملے میں پولس نے کانگریس پارٹی کے ہی کارکن ویرو بھنڈاری کو گرفتار کیاگیا ہے اسکے بعد اورنگ آباد کی مکوکاخصوصی عدالت کے جج نے آٹھ یوم یعنی 3جنوری 2020تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

17اگست 2019ءکووینکرکالونی میں گوئند کوکلوار پرانکے دفتر کے پاس فائرئنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ تاحال انکا علاج جاری ہے ۔جس رات کوکلوارپرحملہ ہواتھا اس دن سابقہ وزیراعلیٰ اشوک چوہان و کانگریس کے عہدیدراران نے کوکلوار کوبروقت طبی خدمات پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے تھے ۔ جس میں کانگریس کارکن وریندرعرف سوپان راو کانوجی عرف بھنڈاری بھی شامل تھا ۔کوکلوارپرحملہ کے معاملے میں پولس نے چار افرادکے خلاف کوگرفتار کرلیا ہے ۔

اسکے بعد رائے گڑھ ضلع کے پین جیل میں قید سبھاش پوار کوبھی گرفتار کرلیا ۔ ان تمام ملزمین کو متحد کرنے انھیں رابطہ میں رکھنے میں رویندرسنگھ عرف رندا کااہم رول رہاتھا ۔پولس نے اس مقدمہ میںگرفتار تمام ملز مین کے خلاف مکوکا قانون نافذ کیا ۔اس دوران ڈی واے ایس پی دھنجے پاٹل نے ایک اہم سراغ کی بنیاد پروریندرعرف ویرو بھنڈاری کو کل 25 ڈسمبر کو گرفتار کرلیا ۔پولس نے اسکے گھر کی تلاشی بھی لی ۔ آج 26 ڈسمبر کو پولس دستہ نے بھنڈاری کو اورنگ آباد کی مکوکا عدالت میں پیش کیااس موقع پرپولس نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھنڈاری اور رندا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اسلئے بھنڈاری سے تفتیش کیلئے پولس کسٹڈی ملنا ضروری ہے ۔اس بحث کے بعد مکوکا عدالت کے جج نے بھنڈاری کو آٹھ یوم کیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ۔

ناندیڑ : پولس نے موبائل چورکوگرفتارکرلیا ‘11موبائل ‘دو موٹرسائیکل سمیت1 لاکھ72ہزارکامال برآمد
ناندیڑ : 26 .دسمبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے آفیسر وملازمین نے ایک چور کوگرفتار کیا ہے جس کی تحویل سے گیارہ موبائیل فونس اور دو موٹرسائیکلیں سمیت ایک لاکھ 72ہزار روپے کامال برآمد کیاگیا ہے ۔

آج ملزم کو عدالت میں پیش کرنے پرعدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی اننتا نروٹے کی معلومات کے مطابق اودئے بھگوان ہاتاگڑے نامی نوجوان کے پاس چوری کاسامان موجودتھا ۔اس بارے میں ایس پی وجے کمار مگرکومطلع کیاگیااورڈی وا ے ایس پی ابھیجت فسکے کی رہنمائی میں شیواجی نگر کے اے پی آئی روی واہوڑے ‘ پولس حوالدار سنجے منڈے ودیگر ملازمین مورے شیخ ‘ شیلراج ‘اٹکورے ‘ راج کمارڈونگرے‘دیوی سنہہ سنگھل و جگتاپ نے پٹیل کالونی نیو مونڈھا سے اودئے بھگوان کو حراست میں لیا ۔اسکی تحویل سے 87ہزار روپے مالیت کے گیارہ موبائل فون اور دو موٹرسائیکلیں سمیت ایک لاکھ 72ہزار روپیوںکا مال برآمد کیاگیا ۔ملزم کو عدالت میں پیش کرنے پرجج نے 26ڈسمبرتک ایک یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیاتھا۔آج کسٹڈی ختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے پر جج نے ملزم اودئے کوعدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے

ضلع میں حکم امتناعی احکامات نافذ
ناندیڑ : 26 .دسمبر(ورق تازہ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس نے بتایا کہ جمعرات 9 جنوری 2019 کو آدھی رات تک ضلع میں اسلحہ بندی اور حکم امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔
ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت ، ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے 9 جنوری 2020 تک صبح 6 بجے سے شام 9 بجے تک ضلع میں حکم امتناعی احکامات نافذ رہنے کا کا حکم دیاگیاہے ۔ اسی مناسبت سے ، پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کو عوامی احاطے میں یا اس کے آس پاس کے علاقہ میں جمع ہونے پر امتناع رہے گا۔ اس آرڈر کا اطلاق پولیس افسران ، سرکاری ملازمین ، شادیوں ، جنازوں ، مذہبی پروگراموں ، سفر اور کام پر دوسرے اہل افسران کے ذریعہ منعقدہ خصوصی جلوسوں پر نہیں ہوگا۔اس طرح کے جلسوں کو اجازت دینے اور پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماعات ، جلسوں ، جلوسوں ، مورچوں ، لاوڈاسپیکر بجانے دینے کی اجازت کا حق ضلع کے تھانہ انچارج افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ، ناندیڈ کے زیر اختیار دوسرے پولیس افسران کے پاس محفوظ ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading