ناندیڑ: کورونا سے چارافراد فوت، مہلوکین کی تعداد 56 ہوگئی

ناندیڑ:22۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا سے ہلاک ہونے و الوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آج بروز بدھ کو ملی تفصیل کے مطابق ناندیڑ میںزیر علاج چارکورونا متاثرین کی موت ہوگئی ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چاروں مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لوہا تعلقہ کے مالاکولی کی 63سالہ خاتون کی 21جولائی کی شب سات بجے موت ہوگئی ۔ مکھیڑ تعلقہ کے امبولگا کے 80سالہ شخص کی بھی 21 جولائی کو موت ہوئی ۔ناندیڑ کے ہڈکو کے 62سال کے معمر کی بھی کل شب ہی موت ہوگئی۔ او رتیلنگانہ کے لال گڈا کے 65سالہ خاتون کی بھی موت ہوگئی ۔ یہ چاروں مریض زیرعلاج تھے ۔ اس طرح ضلع میں مہلوکین کی تعداد 56 ہوگئی ہے ۔یہ تمام اموات کل 21جولائی کو پیش آئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading