ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز: آج 11جولائی کو 2/ نوجوانوں کی موت 11 نئے پازیٹیو، اب نوجوان سب سے زیادہ متاثر

ناندیڑ 11.جولائی ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہی آج دو افراد کی کرونا سے موت ہو گئی۔سب سے تشویشناک بات یہ ہیکہ مرنے والے نوجوان ہے ۔جس میں ایک 33سالہ خاتون اور 28 سالہ لڑکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھوکر کے تیلی گلی گاندھی چوک کی ساکن 33 سالہ خاتون کو 3 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے 9 جولائی کی شام چھ بجے اسکی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ ناندیڑ کے بہیم پورہ کے 28 سالہ نوجوان کو 9 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اسی شام پانچ بجے اسکی بھی موت ہوگئی۔اسکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

آج 11 جولائی کو صبح دس بجے گیارہ افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔جس میں بلولی کے ناگانی کا 30 سال کا نوجوان۔کنڈلواڑی کا 26 سال کا نوجوان،ناندیڑ کے وزیر آباد کا 64 سال کا شخص، تیلی گلی گاندھی چوک بھوکر کی 33 سال کی خاتون،ناندیڑ کے والمیکی نگر دیگلور ناکہ کا 44 سالہ شخص،مدکھیڑ کی دو خواتین عمریں 30 اور 45 سال ساکن نزد نگر پالیکا،اور بازار محلہ مدکھیڑ کا 40 سالہ شخص،بلی رامپور دودھ ڈیری کا 28 سالہ نوجوان،بایے گاؤں دیگلور کا 36 سالہ شخص اور ناندیڑ کے ٹائر بورڈ کا 32 سالہ نوجوان پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading