ناندیڑ 19۔ مئی ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں آج کورونا پازیٹیو کے ایک نئے مریض کا اضافہ ہوا ہے۔19 مئی کو صبحِ گیارہ بجے 28نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں۔ ایک رپورٹ پازیٹیو آئی۔
کر بلا علاقے کے رہنے والے 60سالہ مرد میں کورونا پایا گیا ہے۔انھیں یاتری نواس میں علاج کیلئے دکھا گیا ہے۔ فی الحال صحت بہتر بتائی جارہی ہے۔اب تک ناندیڑ میں 98 کورونا مریض ہوچکے ہیں۔

زیر علاج 61 مریضوں میں سے 10 مریض ڈاکٹر شنکرراو چوہان میڈیکل کالج ، ناندیڑ میں ، 49 کا علاج پنجاب بھون ، کوویڈ کیئر سنٹر اور یاتری نیواس کوویڈ کیئر سنٹر میں جاری ہے اور 2 مریض دھرم شالا ، بارڈ رورل اسپتال میں کوویڈ کیئر سنٹر میں زیر علاج ہیں تمام کی حالت اس وقت مستحکم ہے۔