ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج جمعہ کو ایک اور مریض کا انتقال

ناندیڑ 26جون۔(ورق تازہ نیوز)آج بروز جمعہ کو بھی گلزار باغ کے 65سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ اس طرح گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ناندیڑ میں دو اموات ہوگئی ہیں۔

اب تک ناندیڑ میں کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گلزار باغ کے متوفی کی تدفین آج بروز جمعہ کو گنج شہیداں کربلا قبرستان میں دوپہر میں عمل میں آرہی ہے۔ہپی کلب کے ذمہ دار محمد شعیب نے بتایا کہ عمر کالونی کے متوفی اور گلزار باغ کے متوفی کی تدفین ایک ساتھ کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading