ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج اتوار کو ایک بھی نیا مریض نہیں ملا

ناندیڑ:14.جون۔(ورق تازہ نیوز) گزشتہ تین دنوں سے ناندیڑ میں 63کورونا مریض ملنے سے شہریان میں خوف و تشویش کا ماحول ہے۔ لیکن آج اتوار 14 جون کو شام پانچ بجے تک کوئی بھی نیا مریض پازیٹیو نہیں ملا ہے۔

آج 94رپورٹ موصول ہوئی جس میں 90 رپورٹ نیگیٹیو رہے اور چار رپورٹ بے۔نتیجہ رہے۔ اس طرح اتوار جس دن ناندیڑ کیلئے اطمینان بخش رہا۔