ناندیڑ: کل جماعتی تحریک کی جانب سے پانچ ہزار کٹ کی تقسیم 

ناندیڑ: 13 اپریل ۔کورونا وائرس نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے ۔اس وبا کا شکار ہوکر روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں لوگ ہلاک ہورہے ہیں ۔اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤ ن کیا گیاہے ۔لمبے عرصہ تک لاک ڈاؤن کئے جانے سے لوگوں کوشدید معاشی مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔جو لوگ روزانہ محنت مزدوری کی بنیاد پر اپنا گذر بسر کرتے تھے ان کے لئے یہ حالات نہایت آزمائش کن بن گئے ہیں ۔

دو وقت کے کھانہ کا بندوبس کیسے کیا جائے یہ فکر اب لوگوں کو ستانے لگی ہے ۔ایسے سنگین حالات میں ملی و سماجی تنظیمیں آگے آرہی ہے اور لوگوں میں امدادی کام کیا جارہاہے ۔

اسی سلسلہ میں کل جماعتی تحریک ناندیڑ نے بھی بہت بڑے پیمانے پر امدادی کام شروع کئے ہیں ۔کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے شہر کے مخیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کیا اور اس کے ذریعہ پانچ ہزار راشن بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔پاکیزہ فنگشن ہال کا یہ نظارہ جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کتنے بڑے پیمانے پر راشن کٹ بنانے کا یہ کام چل رہا ہے ۔

پہلے مرحلے میں پانچ ہزار خاندانوں میں ایک مہینہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں مزید پانچ ہزار غریب خاندانوں کی امداد کامنصوبہ ہے ۔اس کیلئے درکار رقم اگر جلد سے جلد جمع ہوجاتی ہے تو اس پر عمل آوری ہوجائے گی ۔کل جماعتی تحریک کی جانب سے کئے جارہے امدادی کاموں کی تفصیلات سے واقف کروانے کے لئے آج پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔پریس کانفرنس میں کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران جن میں مفتی ایوب قاسمی ،مولانا سرور قاسمی ،مولانا ٓاصف ندوی اور مولانا عظیم رضوی شامل ہے ان لوگوں نے بتایا کہ کل جماعتی تحریک کا قیام شہریت ترمیمی قانون کیخلاف دہلی کے شاہین باغ چلی احتجاجی تحریک کو ناندیڑ میں منظم اندازمیں چلانے کیلئے عمل میں آیا تھا ۔

بہت اچھے انداز میں اب تک یہ کام ہوچکا ہے ۔اب جبکہ کورونا وائرس کے سبب جو لاک ڈاؤن لگا دیاگیاہے۔اچانک لاک ڈاؤن ہونے سے تمام کاروبار بند ہوگئے اور لوگوں کو اپنی ضرورتیں پوری کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی لوگوں کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے کل جماعتی تحریک نے امدادی کام کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے ۔اس کے لئے مشورہ کیا گیا مشورہ میں یہ بات طے کی گئی کہ ناندیڑ میں شہر میں ان حالات میں کم سے کم دس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کرنا ضروری ہے اس کے تحت مخیر حضرات سے مالی تعان حاصل کیا گیا ۔

دس دنوں کی کوشش میں تقریباً پانچ ہزار کٹ تیار ہوسکے اتنی رقم جمع ہوگئی ۔اس لئے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار کٹ تقسیم کی جائے گی ۔کٹ کی تقسیم مستحق افراد میں ہوسکے اس کے لئے کل جماعتی تحریک کی جانب سے قائم کی گئی محلہ کمیٹیوں کے ذریعہ شہر کی مختلف غریب اور مستحق خاندانوں کا سروے کیا گیا ۔سروے میں جتنے ناموں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں یہ کٹ دی جائے گی ۔کٹ میں شامل اشیاء کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مولانا سرور قاسمی نے کہا کہ اس میں پندھرا کلو چاؤل ،ایک کلو شکر ،ایک ایک کلو دو دالیں ،پاؤ کلو چائے پتی ،پاؤ کلو مرچ پاؤڈر ،ایک کلو نمک ،ایک کلو کھانہ بنانے کا تیل ،پانچ کلو گیہو کا آٹا اور تین عدد کپڑے دھونے کے اور تین عدد نہانے کے صابن شامل ہے ۔

مولانا آصف ندوی نے کہا کہ کل جماعتی تحریک نے جملہ دس ہزار کٹ تقسیم کرنے کامنصوبہ بنایا تھا جس میں پانچ ہزار بن رہی ہے اور مزید پانچ ہزار کٹ بنانے کیلئے رقم کی ضرورت ہے ۔اسکے لئے اہل خیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے جو لوگ ذکوۃ کی رقم بھی دینا چاہتے ہیں ان سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران سے رجوع ہوکر اپنی اپنی رقومات جمع کرسکتے ہیں ۔

مزید پانچ ہزار کٹ بنانے کا منصوبہ ہے ۔کل جماعتی تحریک سے وابستہ علماء اور سیاسی ،سماجی تنظیموں کے ذمہ داران رات دن محنت کرکے لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کررہے ہیں ۔ان کی یہ کوششیں اب تک ناندیڑ میں ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کی گئی سب سے بڑی نظر آرہی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading